آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, امریکہ کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر منہ کی کھانی پڑے گی: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کی تنبیہ
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے امریکہ کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکی افواج جتنی جلد خطے سے نکلیں گی، انھیں اتنا ہی کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔‘ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
’بلوٹوتھنگ‘: منشیات کے بجائے نشے سے آلودہ خون منتقل کرنے کا طریقہ جو ایک مہلک بحران کو جنم دے رہا ہے
فجی میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کے درمیان منشیات استعمال کرنے والوں میں ’بلوٹوتھنگ‘ کا خطرناک رجحان بھی سامنے آیا ہے، جس میں ایک شخص کا منشیات سے متاثرہ خون دوسرے کو انجیکٹ کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس عمل سے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ یہ طریقہ لیسوتھو اور تنزانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی رپورٹ ہوا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ اور متاثرین کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ: دو خواتین اور ایک بچی سمیت 13 افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور کسٹمز کی ایک مشترکہ چیک پوسٹ کے نزدیک دھماکے اور اس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ایمبولینس پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
’اگر آپ پارلیمانی نظام کا حصہ ہوتے تو جانتے‘: بابر سلیم سواتی کا محسن نقوی کو جواب اور اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے قانون پر بحث
کیا کسی ایم پی اے کی گرفتاری سپیکر کی اجازت سے مشروط ہونی چاہیے؟ محسن نقوی کی تنقید اور سپیکر بابر سلیم سواتی کے جواب نے پارلیمانی استحقاق اور قانون کی تشریح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
کھوپڑیوں کے آٹھ مینار اور مراعات کا لالچ: چار مغل بادشاہوں کو بنگال پر قبضے میں 75 برس لگے
ایٹن نے لکھا ہے کہ مغلوں نے دہشت پھیلانے کے لیے مقتول دشمنوں کی کھوپڑیوں کے آٹھ مینار بھی بنائے، تاہم ایسی سختی معمول کا طریقۂ جنگ نہیں تھی۔
شاہد آفریدی: جب پاکستانی کپتان کے خلاف کھلاڑیوں نے قرآن پر قسم اُٹھائی
آفریدی نے اپنی کتاب میں اس پوری صورتحال کا ذمہ دار اپنے ایک ساتھی کرکٹر کو قرار دیا ہے، اگرچہ اُنھوں نے اُس کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔ بعد میں ایک ٹی وی پروگرام میں شاہد آفریدی، محمد یوسف اور سعید اجمل نے اس بغاوت کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی تھی۔
’فضائی بموں کا AK47‘: افغانستان کے صوبے کنڑ پر 21 ستمبر کو ہوئے حملے میں کون سا بم استعمال ہوا؟
بی بی سی فیکٹ چیکنگ ٹیم نے کنڑ میں 21 ستمبر کو پاکستانی فضائی کے حملے کے بعد ملنے والی بموں کی باقیات کی تصاویر اور ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے اور شواہد سے ظاہر ہوا کہ حملوں میں امریکی ساختہ ’مارک 82‘ بم استعمال کیا گیا تھا۔ اس ہتھیار کی تاریخ تقریباً سات دہائیوں پرانی ہے، لیکن اس کی افادیت ختم نہیں ہوئی۔ آج بھی دنیا کی متعدد فضائی افواج اس بم یا اس کے مقامی متبادل استعمال کرتی ہیں۔
پیراسیٹامول کی زائد مقدار کتنی خطرناک ہو سکتی ہے؟ ’20 سالہ نوجوان کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا‘
20 سالہ رائیلی لوباس نے نزلہ زکام کی دو مختلف ادویات استعمال کیں، لیکن انھیں معلوم نہیں تھا کہ دونوں میں پیراسیٹامول موجود ہے۔ پیراسیٹامول کی زائد مقدار لینے سے ان کا جگر، پھیپھڑے اور گردے متاثر ہوئے اور انھیں لائف سپورٹ پر رکھا گیا۔ کئی ہفتوں کے علاج کے بعد رائیلی صحت یاب ہو گئے، جبکہ ان کے والدین اب پیراسیٹامول کی زائد مقدار کے خطرات سے آگاہی پھیلا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ: کیا یہ صرف عمران خان کی رہائی کی مہم ہے یا سیاسی قوت کا ایک اور امتحان؟
کیا عمران خان قید میں رہتے ہوئے بھی اپنے حامیوں کو بڑی تعداد میں متحرک کر سکتے ہیں، کیا پی ٹی آئی اس عوامی طاقت کو کسی سیاسی فائدے میں تبدیل کر پائے گی، اور کیا حکومت ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوئی صورت نکال سکتی ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں