دیہی خواتین کا عالمی دن
Appearance
دیہی خواتین کا عالمی دن 15 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کو درپیش مسائل، معاشرے میں ان کا کردار اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18 دسمبر 2007ء کو دیہی خواتین کے حقوق کے متعلق قرارداد پاس کی تھی جس کے ایک سال بعد 15 اکتوبر 2008ء کو نیو یارک میں دیہی خواتین کا پہلا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے، اُن کے حقوق کا تحفظ، باعزت روزگار کی فراہمی اور معاشرے میں انھیں درپیش مسائل و مشکلات کو اجاگر کر کے اُن کے حل کے لیے عملی تجاویز کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچانا ہے۔