مندرجات کا رخ کریں

حامد کرزئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حامد کرزئی
(پشتو میں: حامد کرزي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 دسمبر 1957ء (67 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت افغانستان (1957–1973)
جمہوریہ افغانستان (1973–1978)
جمہوری جمہوریہ افغانستان (1978–1992)
دولت اسلامی افغانستان (1992–2002)
اسلامی جمہوریہ افغانستان (2002–2021)
افغانستان (2021–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آزاد سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ زینت کرزئی (1999–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبد الاحد کرزئی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
صدر افغانستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
7 دسمبر 2004  – 29 ستمبر 2014 
برہان الدین ربانی  
اشرف غنی احمد زئی  
عملی زندگی
مادر علمی حبییہ ہائی اسکول (–1976)
مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پشتو [4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اندرا گاندھی انعام (2005)
فریڈم اعزاز (2002)
 نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج
 فلاڈلفیا لبرٹی میڈل   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حامد کرزئی (پشتو/دری: حامد کرزئی‎; /ˈhæmɪd ˈkɑːrz/; ولادت: 24 دسمبر 1957ء) ایک افغان سیاست دان ہیں جو 22 دسمبر 2001ء سے 29 ستمبر 2014ء تک افغانستان کے صدر رہے۔ وہ قندھار کے پوپلزئی درانی قبیلے کے رہنما بھی ہیں۔

ان کا تعلق پشتون قبیلے پوپلزئی سے ہے۔ ان کے والد عبد الاحد کرزئی ظاہرشاہ کے عہد میں ایک اہم سیاسی شخصیت رہ چکے ہیں۔ وہ دو مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن اور ایک مرتبہ اسپیکر بھی چنے گئے۔ ان کا خاندان 1982ء میں افغانستان میں حالات کی خرابی کے باعث کوئٹہ منتقل ہو گیا۔ حامد کے والد کو دو سال پہلے نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ قریبی مسجد سے نماز پڑھ کر گھر واپس آ رہے تھے۔ ان کا قتل بھی افغانستان کے اعتدال پسند سابق سیاست دانوں کی پاکستان میں ہلاکتوں کے سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جاتا ہے۔

تحصیل علم

[ترمیم]

حامد کرزئی نے ابتدائی تعلیم کابل کے ایک اسکول میں مکمل کی اور اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے بھارت چلے گئے۔ ہیں۔ ان کی تعلیم ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں اور اس کے بعد امریکا میں ہوئی۔ انھیں اپنی مادری زبان پشتو کے علاوہ انگریزی اور دری زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔

سیاسی زندگی

[ترمیم]

حامد کرزئی نے 1982ء میں افغانستان لبریشن فرنٹ کے ڈائریکٹر آپریشنز کی حیثیت سے افغان جہاد میں حصہ لیا۔ انھیں پہلا سرکاری عہدہ پروفیسر صبغت اللہ مجددی کی سربراہی میں بننے والی عبوری حکومت میں بطور ڈائریکٹر جنرل تعلقات خارجہ ملا۔ مجاہدین دور حکومت میں وہ 1992ء سے 1994ء تک افغانستان کے نائب وزیر خارجہ رہے۔ انھوں نے طالبان اسلامی تحریک کی ابتدا میں امن کی بحالی اور افراتفری کے خاتمے کی وجہ سے حمایت کی لیکن بعد میں اس کے سخت گیر موقف کی وجہ سے اس سے الگ ہو گئے۔ بعد انھوں نے ڈٹ کر طالبان کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ لوگ افغان مرد اور عورتوں کو اپنی گولیاں کا نشانہ بناکر نشانہ بازی کی مشق کرتے ہیں۔ دو برس پہلے جب ان کے والد کو قتل کر دیا گیا تو شک کی انگلی طالبان کی جانب اٹھائی گئی۔

امریکا کا حملہ

[ترمیم]

امریکا نے جب افغانستان میں فوجی کارروائی شرورع کی، اس وقت وہ پاکستان میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ انھوں نے طالبان کے خلاف مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اور انہی خدمات کے صلے میں حامد کرزئی کو کابل پر امریکی قبضے کے بعد انھیں امریکی پٹھو حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ کئی سال تک وہ یہ خدمات سر انجام دیتے رہا۔

2004ء کے انتخابات

[ترمیم]

اکتوبر سنہ 2004ء میں ہونے والے انتخابات میں اپنے حریف یونس قانونی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور افغانستان کے پہلے باقاعدہ منتخب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ حامد کرزئی کاشمار دنیا کے کمزور ترین سربراہ مملکت میں ہوتا ہے ان کی گورنمنٹ کی رٹ صرف دار الحکومت تک محدود تھی۔

پاکستان سے تعلقات

[ترمیم]

حامد کرزئی کی حکومت کے تعلقات پاکستان کے ساتھ ہمیشہ سے کشیدہ رہے۔ وہ پاکستان کو افغانستان کی خراب صورت حال کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ ان کے خیال میں پاکستان ہی طالبان کی پشت پنائی کر رہا ہے۔ لیکن پاکستان اس بات کی ہمیشہ سے تردید کرتا چلا آیا ہے۔ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے کئی دفعہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ہوئیں لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستانی حکومت کا الزام ہے کہ جو شخص صرف دار الحکومت کو کنٹرول کر سکتا ہو اور ایک کٹھ پتلی صدر ہو وہ اپنی کمزریاں چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام نہیں لگائے گا تو اور کس پر لگائے گا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/karsai-hamid — بنام: Hamid Karsai
  2. عنوان : Proleksis enciklopedija — Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/53896 — بنام: Hamid Karzai
  3. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000023955 — بنام: Hamid Karsai — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/06112446X — اخذ شدہ بتاریخ: 10 مئی 2020