مندرجات کا رخ کریں

جوہو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مضافات
ملکبھارت
ریاستمہاراشٹر
ضلعMumbai Suburban
میٹروMumbai
زبانیں
 • دفتریمراٹھی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)

جوہو (انگریزی: Juhu) بھارت کے شہر ممبئی کا ایک مضافاتی علاقہ ہے جو مہاراشٹر میں واقع ہے۔ مشہور و معروف جوہو بیچ اسی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے مغرب میں بحیرہ عرب، شمال میں ورسووا، مشرق میں سانتا کروز اور ویل پارلے اور جنوب میں کھار واقع ہے۔ جوہو عروس البلاد کے سب سے متمول علاقوں میں سے ایک ہے اور بالی ووڈ کی بہت سی مشہور شخصیات کے خوبصورت گھر یہاں بنے ہوئے ہیں۔ ممبئی مضافاتی ریلوے کی مغربی لائن اور ہاربر لائن پر قریبی ریلوے اسٹیشن سانتاکروز، اندھیری اور وِلے پارلے ہیں۔ قریب ترین میٹرو اسٹیشن ڈی این نگر ہے۔ جوہو میں دو چھوٹے B.E.S.T بس ڈپو ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]