مندرجات کا رخ کریں

تعدد عشق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لامحدود دل

تعدد عشق (انگریزی: polyamory کی اصطلاح لاطینی اور یونانی زبانوں سے ماخوذ ہے) اس عمل کو کہا جاتا ہے جس میں ایک شخص علانیہ کئی معشوق یا معشوقائیں رکھتا ہے۔ تعدد عشق پر عامل وہ شخص نہیں جو رشتوں میں بے وفائی کرتا ہے۔ اس کے برعکس ايسے عاشق علانیہ ایک سے زیادہ رومانی رشتے رکھتے ہیں یا رکھنے کے امکانات کھلے رکھتے ہیں۔ ان رشتوں کے قائم کرنے کے لیے سبھی ساجھے داروں کی رضامندی شامل ہوتی ہے۔[1]

اقسام

[ترمیم]

ایسے کئی طریقے رائج ہیں جن سے قربتوں کو متعدد رفقائے حیات کے ساتھ جانچا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ تعدد عشق کو اس وقت تک درست مانتے ہیں جب تک کہ اس کے عاملین (یا متمنی) زندگی کے اعلٰی معیاروں کو محبت، اخلاق، دیانتداری، کھلے پن اور عزت سے انجام دیں۔ یہ لوگ ان اصطلاحات کو اپناتے ہیں جو جدید کثرت ازدواج رواجوں میں شامل ہیں۔ ہمہ گونہ محبت کی معروف اقسام اس طرح ہیں:

  • قریبی تعلقات — محبت آمیز رشتوں سے مربوط، جہاں ایک فرد کئی تعلقات قربت کے تغیر پزیر درجوں کے ساتھ دوسروں کے ساتھ قائم کرے۔
  • تنہا تعدد عشق — ایک فرد جو کسی مخصوص شخص سے جڑنے یا گھر بنانے کی خواہش کے بغیر اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ۔
  • علم ہندسہ کی نام نہاد ترتیبات؛ یہ اس طرح ہیں:
  • حرف وی (انگریزی حرف سے متعلق) — ایک شخص جو دو قریبی ساتھیوں کے ساتھ تعلق رکھے حالانکہ یہ دونوں آپس میں جنسی تعلقات نہیں رکھتے ہوں۔
  • تکونا — تین شخص جو معاشقے سے جڑے ہوں، شاید ایک قائم شدہ جوڑا کسی فرد سے گھل مل گیا ہو۔
  • چوہڑے — چار افراد، جو عمومًا جو جوڑیوں کے پاس آنے بنتا ہے۔
  • حرف این (انگریزی حرف سے متعلق) — ایک امکانی جوڑا جو انفرادی طور پر ایک ایک اور ساتھی رکھتا ہے یا دو جورے۔
  • متعدد شریک حیات، تعدد شوہری اور تعدد ازواج — ایسی شادیاں جن میں ایک شخص کئی شرکائے حیات رکھتا ہو (جو خود کو شادی کے بندھن میں موجود سمجھیں یا نہ سمجھیں، یہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت آمیز تلعلق رکھ بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔
  • مراتبی — اس میں "ابتدائی" اور "ثانوی" رشتوں کا واضح فرق موجود ہے (مثلًا کئی کھلی شادیاں
  • اجارہ داری — ان رشتوں میں ایک ساجھے دار اپنے ساجھے داری کی کئی اور قریبی رفاقتوں اتفاق کر لیتا ہے۔
  • کھلے رشتے / کھلی شادیاں — شرکاء دیگر لوگوں سے بھی نزدیکیاں رکھتے ہیں جو ان کے ساجھے داروں کے مرکزی گروہ میں شامل نہیں ہیں؛ ان میں اس کچھ صرف جنسی طور پر ملاپ کرتے ہیں جبکہ جذباتی طور پر مستثنٰی ہیں، جیسا کہ بدلنا
  • ہمہ فرد وفاداری — یہ ہمہ فرد بین شخصی رشتے ہیں، جن میں جنسی ربط گروہ کے مخصوص ساتھیوں تک محدود ہو سکتا ہے (مثلًا گروہی شادی)[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. What is polyamory and a polyamorous relationship? | Metro News
  2. Curtis Bergstrand؛ Blevins Williams, Jennifer (10 اکتوبر 2000)۔ "Today's Alternative Marriage Styles: The Case of Swingers"۔ Electronic Journal of Human Sexuality۔ ج 3۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-01-24

بیرونی روابط

[ترمیم]