27 اپریل
25 اپریل | 26 اپریل | 27 اپریل | 28 اپریل | 29 اپریل |
27 اپریل حالیہ برسوں میں |
2024 (ہفتہ) |
2023 (جمعرات) |
2022 (بدھ) |
2021 (منگل) |
2020 (پير) |
2019 (ہفتہ) |
2018 (جمعہ) |
2017 (جمعرات) |
2016 (بدھ) |
2015 (پير) |
واقعات
ترمیم- 711 - ہسپانیہ کی اسلامی فتح: طارق بن زیاد کی سربراہی میں موریش دستے جبلالطارق میں اترے تاکہ جزیرہ نما آئبیریا (الاندلس) پر اپنا حملہ شروع کریں۔
- 1124ء - ڈیوڈ اول اسکاٹ لینڈ کا بادشاہ بن گیا۔
- 1296ء - جنگ ڈنبار میں انگلستان نے اسکاٹس کو ہرا دیا۔
- 1908ء - لندن میں گرمیوں کے اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔
- 1909ء - خلیفہ عبدالحمید ثانی کو تخت سے ہٹا دیا گیا اور ان کے بھائی محمد خامس خلیفہ بنے۔
- 1941ء - دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوئچ فوجیں ایتھنس میں داخل ہو گئیں۔
- 1960ء - ٹوگو نے فرانس سے آزادی حاصل کر لی۔
- 1961ء امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے گاما ریز کے مطالعے کے لیے ایکسپلورر گیارہ اجرام فلکی کے مدار میں بھیجا
- 1974ء امریکی سابق صدر رچرڈ نکسن کے مواخذے کے لیے واشنگٹن میں دس ہزار افراد نے مارچ کیا "آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو
- 1984ء صدرجنرل ضیاء الحق نے احمدیوں پر اسلامی نام و علامات کے استعمال پر پابندی لگادی
- 1994ء سپر جمبو جیٹ اے ئر بس تیس سو اسی نے فرانس سے پہلی پرواز کی
- 2008ء - حامد کرزئی پر طالبان کا حملہ، رکن پالیمنٹ اور 3 حملہ آوروں سمیت 6 جاں بحق، افغان صدر بال بال بچ گئے۔
ولادت
ترمیم- 1822ء - یولیسس ایس گرانٹ، امریکا کا اٹھارواں صدر
- 1856ء - شہنشاہ تونگژی، شہنشاہ چین
- 1875ء - موریس ڈی بروگلی، فرانسیسی ماہر طبیعیات اور نوبل انعام یافتہ
- 1878ء - صدر الدین عینی، تاجکستان کے قومی شاعر
- 1903ء - غفور غلام، ازبکستان کے قومی شاعر، ناول نگار اور مترجم
- 1911ء - صوفی برکت علی، عظیم اسلامی صوفی اور مصنف
- 1916ء - زبیدہ یزدانی، ہندوستانی تاریخ دان
- 1934ء - سید کمال، پاکستان کے پہلے مزاحیہ اداکار
- 1943ء - اکبر آغا، پاکستانی مصنف اور ماہر تعلیم
- 1959ء - انڈریو فائر، امریکی حیاتیات دان، معلم جرثومیات اور نوبل انعام یافتہ
- 1962ء - ایڈورڈ موزر، ناروے کے سائنس دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1967ء - ولیم الیکساندر، ہالینڈ کا بادشاہ
- 1979ء - محمد نوید انصاری، عالم دین
- 1983ء - نعمان نعیم، پاکستانی اسلامی اسکالر
وفات
ترمیم- 1605ء - پوپ لیو یازدہم
- 1947ء - مرزا فرحت اللہ بیگ، ہندوستانی اردو مزاح اور نثر کے مصنف اور ریاست حیدرآباد میں ایک سینئر جج
- 1959ء - گورڈن آرمسٹرانگ، نومولود بچوں کی نگہداشت کا آلہ بنانے والے امریکی سائنس دان
- 1962ء - فضل الحق، ہندوستانی سیاست دان، قرارداد پاکستان کے اہم رکن
- 1972ء - کوامے انکرومہ، گھانا کا سربراہ
- 1978ء - محمد داؤد خان، افغانستان کا صدر
- 2021ء - مرغوب بنی حالی، کشمیری شاعر
- 2023ء - عبداللہ کامل، مصری مسلمان، مبلغ قرآن اور قاری